لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے طویل مدتی نتائج سامنے آئینگے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے طویل مدتی نتائج سامنے آئینگے، پولیس میں میرٹ پر بھرتیوں کا میکنزم بنایا جائے گا، کوئی سیاسی مداخلت برداشت نہیں ہوگی۔
سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پولیس محمد طاہر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کیا گیا، ہمارے اس فیصلے سے پولیس پر مزید ذمہ داریاں عائد ہوں گی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھاگ میں ایس ایچ او شہید ہوئے جنہوں نے بہادری سے مقابلہ کیا، انہیں وفاق سے اعلیٰ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں جو لیویز کو پولیس میں ضم کرنے کے لیے 10 ارب روپے فراہم کرے گا، ان پیسوں سے ہم پولیس کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مضبوط پولیس بنانے جا رہے ہیں، شہدا کے بچوں کو 16 سالہ تعلیم فراہم کی جائے گی، منشیات کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا، پولیس کے اندر جو کرپشن ہے اس کے خاتمے کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ لیویز میں گولڈن ہینڈ شیک کا آپشن بھی لا رہے ہیں، دہشت گردی کی اس لڑائی کے سامنے ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا، اگر ہم کھڑے نہیں ہوں گے تو یہ لڑائی ہمارے گھر تک آ جائے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میری حکومت ڈھائی سال ہو یا 5 سال میں آخری وقت تک کام کروں گا، ڈھائی سال کے فارمولے پر پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مجھ سے بات نہیں ہوئی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر