پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں استحکام، ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے: شازیہ مری

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں استحکام، ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے۔
اپنے بیان میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور سماجی انصاف کے ذریعے کشمیر کے عوام کو ڈلیور کرنے پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک پُرامن اور خوشحال کشمیر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں عوام کی آواز اُن کے مستقبل کا تعین کرے۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کا مقصد صرف ووٹ نہیں بلکہ عوام کو باعزت زندگی دینا ہے، بلاول بھٹو زرداری سمجھتے ہیں کہ مساوات کے بغیر آزادی ادھوری ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں، خواتین اور محروم طبقات کے ساتھ کھڑی ہے، کمزور طبقے کا تحفظ ہی حقیقی جمہوریت کی پہچان ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ماننا ہے کہ امن اور مذاکرات ہی پائیدار راستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی علاقائی امن اور تعاون سے جڑی ہے، پیپلز پارٹی عوام کو بااختیار بنانے والی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد عوام کے لیے تھی۔شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس ورثے کو مساوات، ہمدردی اور عوامی طاقت کے پیغام کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر