پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا اقدام

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا اقدام، صوبہ بھر سے غیر قانونی اسلحہ کی نشاندہی، ضبطگی اور تادیبی ایکشن بارے رپورٹ طلب کر لی گئی۔
محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے 3 دن میں ضبط شدہ اسلحہ بارے جامع رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔رپورٹ میں اسلحہ کی نوعیت، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر نمبر، ملزمان اور موجودہ کسٹڈی کی تفصیلات شامل ہوں گی، تمام ڈیٹا محکمہ داخلہ پنجاب اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔محکمہ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلئے موثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے، غیر قانونی اسلحہ جرائم کے فروغ کا ذریعہ اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلرشپ کی مکمل سکروٹنی کی، اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام مراحل کو نادرا کی مدد سے کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے۔ناجائز اور غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کیلئے قوانین کو مزید سخت بنایا گیا ہے، حکومت پنجاب ناجائز اسلحہ کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر