9مئی کیس،سابق صدر پی ٹی آئی گجرات سلیم جوڑاسمیت 30 کارکن بری

گجرات(نیشنل ٹائمز) 9 مئی واقعات کے اہم مقدمے میں سابق ایم پی اے اور سابق صدر تحریک انصاف گجرات چودھری سلیم سرور جوڑا سمیت 30 کارکنوں کو عدالت نے باعزت بری کر دیا۔
سینئر سول جج سید تہذیب الحسن نقوی نے سپریم کونسل کے رہنما شمشاد اللہ ملہی کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے کے مطابق استغاثہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔مقدمے کے دوران عدالت میں بتایا گیا کہ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر اشتعال انگیزی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کیا۔تاہم دورانِ سماعت کوئی واضح ثبوت یا گواہ پیش نہ کیا جا سکا جو ان الزامات کو ثابت کر سکے۔فیصلے کے مطابق عدالت نے یہ قرار دیا کہ محض سیاسی بنیادوں پر کسی شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، اور اگر شواہد ناکافی ہوں تو ملزمان کو شک کی بنیاد پر فائدہ دینا انصاف کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔بری ہونے والوں میں سلیم سرور جوڑا کے علاوہ شہزاد گل، فیضان خالد بٹ، ندیم عباس، شمع ملہی، عبدالوہاب، حمزہ سعید اور دیگر کارکن شامل ہیں۔ان افراد کے خلاف پولیس نے 9 مئی 2023 کے ہنگاموں کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے تھے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر