پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 تیار کر لیا۔
حکومت نے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں اختیارات کی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا، پنجاب اسمبلی سے پنجاب بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظور کرایا جائے گا۔آرڈیننس میں چیف منسٹر کو گورنمنٹ کی جگہ بورڈز کا سربراہ کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دے دیا گیا، اب تعلیمی بورڈز کے خالی عہدے نجی شعبے سے بھی پُر کیے جاسکیں گے، آرڈیننس کے تحت نجی شعبہ بھی اہل قرار ہونگے۔ترمیمی مسودے کے مطابق کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعلیمی بورڈز میں تقرری ممکن ہوگی، ایکٹ 1976 کی شق 12 میں ترمیم کر کے ’’دیگر بورڈ‘‘ کے بعد نجی سیکٹر کا ذکر شامل کر دیا گیا، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو کنٹرولنگ اتھارٹی قرار دیا گیا جس کی سربراہ وزیراعلیٰ ہوں گی۔سیکشن 13 میں ترمیم کے تحت کنٹرولنگ اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری ٹو گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہے، سیکشن 14 میں ترمیم کے تحت بورڈز کے تمام افسران کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری سے تعینات ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق بورڈز کے افسران کو مکمل وقت کے عہدے دار کے طور پر کام کرنے کی ہدایت دی جا سکے گی، سیکشن 16 میں ترمیم کے تحت کنٹرولنگ اتھارٹی کی جگہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شامل ہوگا۔مسودے کے مطابق سیکشن 20 میں ترمیم کر کے بورڈ کے ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط کے نئے اصول شامل کیے گئے، افسران اور ملازمین کی کارکردگی و نظم و ضبط کی نئی ذیلی شق (bb) شامل کی گئی یے، ترمیمی آرڈیننس کے تحت خالی آسامیوں پر فوری تقرری کی جائے گی۔آرڈیننس کا مقصد تعلیمی بورڈز کے کام کو مؤثر، تیز اور شفاف بنانا ہے، سرکاری رپورٹ کے مطابق بورڈز میں کئی کلیدی عہدے خالی ہونے سے امور متاثر ہورہے تھے، آرڈیننس کے تحت اب نجی شعبے سے تقرری کے ذریعے خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا۔آرڈیننس کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بورڈز کے نظم و نسق اور کارکردگی کا براہِ راست اختیار دے دیا گیا، پنجاب اسمبلی منظوری کے بعد آرڈیننس فوراً نافذالعمل ہوگا، آرڈیننس کا پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے 1976 کے ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر