’’بھاری رشوت لی گئی‘‘ ڈکی بھائی کی اہلیہ کی شکایت پر سائبر کرائم افسران گرفتار

لاہور (نیشنل ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاریوں کا آغاز کر دیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سرفراز چوہدری سمیت چار ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے انسدادِ بدعنوانی سرکل لاہور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ ادارے کے بعض افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اُن کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کیں اور نجی نوعیت کی معلومات کو غلط طریقے سے استعمال کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ابتدائی انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی کے مقدمے کے تفتیشی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے ملزم کو ریلیف دینے کے لیے 90 لاکھ روپے رشوت لی، جو نقد اور چیک کی صورت میں تھی اور یہ رقم مختلف افسران میں تقسیم کی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا ہے کہ تفتیشی نے ڈکی بھائی سے تین لاکھ 26 ہزار سے زائد ڈالر اپنے بائنینس کے اکاؤنٹ میں الگ سے ٹرانسفر کروائے۔شکایت کنندہ کی تحریری شکایت کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران ایک گینگ کی شکل میں مختلف کال سینٹرز اور دیگر غیر قانونی معاملات کو پکڑ کر خطیر رشوت لیتے تھے اور اسلام آباد میں نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں بھی رشوت کی رقم افسران بالا تک ہر مہینے پہنچائی جا رہی تھی جو کہ ہیڈکوراٹر میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان تواتر سے وصول کرتے تھے۔ایف آئی آر میں بعض اہلکاروں پر رشوت ستانی کا نیٹ ورک چلانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، مذکورہ ایف آئی آر یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جنوئی کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔خیال رہے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 16 اگست کو آن لائن جُوئے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر