وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے تاہم نئے قائد ایوان کیلئے تاحال حتمی نام سامنے نہیں آسکا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نئے قائد ایوان کیلئے اپنا امیدوار سامنے لائے گی، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان اپوزیشن میں موجود ہیں، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان پیپلز پارٹی کے کیمپ میں بیٹھ گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اب 27 ارکان موجود ہیں۔آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے قائد ایوان کیلئے سادہ اکثریت 27 درکار ہے، مسلم لیگ ن کے پاس 9 جبکہ انوارالحق کے کیمپ میں تاحال ارکان کی تعداد دس ہے، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔وزیراعظم انوارالحق کے کیمپ سے بھی پیپلز پارٹی کو نئے قائد ایوان کیلئے ووٹ مل سکتے ہیں، وزیراعظم انوارالحق بھی تاحال تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ چند گھنٹے اہم قرار دیئے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر