ٹی ایل پی نے پی ٹی آئی دور کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، عطاء تارڑ

وزیرآباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں بھی ٹی ایل پی نے مشروط معاہدہ کیا تھا جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔
وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ تصویروں کی صفائی کرنا اور جیل کے باہر سڑکوں پر بیٹھنا یہ وزیراعلیٰ کے پی کا کام نہیں، وزیراعلیٰ کا کام ہوتا ہے عوامی فلاحی منصوبے لائے جیسا کہ ستھرا پنجاب۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے، سیلاب زدہ علاقہ جات میں نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اس کا جواب یہ نہیں کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے خلاف دہشت پھیلانے کے کافی شواہد دیے، مریدکے میں شہید ایس ایچ او کو 21 گولیاں ماری گئیں، سیاست میں وقت بدلتا رہتا ہے، ہمیں عاجزی سے کام کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر