اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اوورسیز چودھری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے شرکت کی جبکہ تقریب میں چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔تقریب کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیٹلی بیکر، چودھری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پیڈل ٹینس بھی کھیلی۔اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیڈل ٹینس کورٹ کے قیام سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت میسر آئے گی، کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی تاکہ ان کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکے۔محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہیں جبکہ مہمان نوازی اور خوش اخلاقی پاکستانی قوم کی پہچان ہیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر