موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے: فواد چودھری

لاہور(نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے، ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے، سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی انویسٹمنٹ پاکستان میں نہیں آئی، پاکستان سے بین الاقوامی کمپنیاں اپنا کام ختم کرکے واپس جارہی ہیں، موجودہ حکومت کو پاکستان میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے کل بڑی ذمہ دارانہ بات کی ہے، عدالت نے کہا کہ سی ایم کو ملاقات کرنے دی جائے مگر سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم مذکرات اور بات چیت کرنا چاہتے ہیں، یہ بیان خوش آئند ہے، اس ماحول میں ٹمپریچر کم کرنے کی ضرورت ہے، بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرکے اس کو گھر جانے دیں، اس سے بھی ٹمپریچر کم ہو گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، ٹی ایل پی پر پابندی 2021 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں لگی تھی، مریم نواز نے نیب آفس پر پتھراؤ کیا ہے، اس کی ویڈیوز موجود ہیں، مریم نواز کو بری کیا گیا، ساتھ میں وہ ویڈیوز موجود ہیں ان کو بھی چلائیں، سب پتا چل جائے گا، ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔
عبوری ضمانت میں توسیع
قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کردی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر