جنرل ساحر شمشاد مرزا کی صدر مالدیپ سے ملاقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیپ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے وزیر دفاع غسان مامون اور چیف آف ڈیفنس فورس سے بھی ملاقاتیں کیں، جس دوران پاکستان اور مالدیپ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاعی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ جنرل ساحرشمشاد مرزا کو مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سلامی دی گئی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر