قوم کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی: سہیل آفریدی

چارسدہ(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔
خیبر پختونحوا کے ضلع چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام بانی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ جس دن سےبانی نےمجھےنامزد کیا تو کہا گیا قبول نہیں ہے، مجھے اِن لوگوں کی فکرنہیں عوام کو میں قبول ہوں، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آچکی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان لوگوں نےپریس کانفرنس کرکےمجھے دہشت گرد بنانےکی کوشش کی، کہا گیا میرے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، بانی کے ویژن کے مطابق ایجوکیشن، ہیلتھ میں کام ہوں گے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کوپیغام دینا چاہتا ہوں پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت مطابق چلوں گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانیپی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اپنائے، میرے لیڈر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر