پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2025 منظوری دے دی۔
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی عمران اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اراکین شوکت راجہ، راشد منہاس، ذکیہ شاہنواز، عظمٰی بٹ اور امجد علی جاوید نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن اتھارٹی (پیرا) کے بجٹ منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کر دیئے گئے ہیں، اس سے قبل بجٹ کی منظوری کے لیے حکومت سے اجازت لینا لازمی تھی۔آرڈیننس میں سیکشن 71 اور سیکشن 81 میں ترامیم کی گئی ہیں جن کے تحت ڈائریکٹر جنرل کو بجٹ کی منظوری کے ساتھ ساتھ گائیڈ لائنز جاری کرنے کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ترمیمی متن کے مطابق ان ترامیم کا مقصد افسران کے اختیارات کی وضاحت، ہم آہنگی اور عملدرآمد میں بہتری لانا ہے تاکہ صوبے میں قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب پہلے ہی آرڈیننس کی منظوری دے چکے ہیں جو 20 ستمبر 2025 سے نافذالعمل ہے، اب کمیٹی کی منظوری کے بعد آرڈیننس کو پنجاب اسمبلی میں قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر