دبئی(آئی این پی)کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب ہو گئیں ، سائوتھ افریقن کرکٹر ہرشل گبز نے بھارتی سازشیں مضحکہ خیز قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی دبائو غیر ضروری ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا کھیل میں سیاسی ایجنڈا لانا غیر ضروری ہے، ہرشل گبز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی بورڈ نے دبائو ڈال کرانہیں کشمیر پریمیر لیگ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی ،ہرشل گبز نے لکھا کہ مجھے دھمکی دی گئی ہے کہ مجھے آئندہ بھارت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا، مجھے کرکٹ سے متعلق کام سے روکنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ہرشل گبز نے کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں بے نقاب کر دیں



