دھی رانی پروگرام: گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی

گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز) وزیر اعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے تحت ضلع گوجرانوالہ کے 165 مستحق جوڑوں کی شادی کروائی گئی۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب، دھی رانی پروگرام، کے تحت گوجرانوالہ میں منعقد اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت امسال 5 ہزار سے زائد شادیاں کروائی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے دولہا دولہن کو عروسی جوڑا بھی تحفہ میں دیا گیا ہے، نوبیاہتا شادی شدہ جوڑوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کی اجتماعی شادی کی تقریب میں 17.مسیحی جوڑے بھی شامل تھے، نوبیاہتا جوڑوں میں گوجرانوالہ سٹی کے 15، صدر کے 21، کامونکی کے 29، نوشہرہ ورکاں کے 46 اور وزیرآباد کے 54 جوڑے شامل تھے۔اجتماعی شادی کی تقریب میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار بلال فاروق تارڑ، وقار چیمہ، عدنان چٹھہ، قیصر اقبال سندھو، عمران خالد بٹ، عمر فاروق ڈار، محمد نواز چوہان، عمانوئل اطہر نے شرکت کی۔تقریب میں مس سونیا عاشق ،سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب جاوید اختر محمود ،کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ڈپٹی کمشنر نوید احمد،اے سی وزیر آباد زرقون ،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی ہمایوں بٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف اور بذریعہ اے ٹی ایم کارڈز سلامی کی رقم دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام تاریخ ساز فلاحی انیشیٹو ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عظیم مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو چنا ہے اور قائدانہ صلاحیتیں بھی عطا کں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام نے معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا ہے، پنجاب دھی رانی پروگرام کا انعقاد والدین کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لیے نہ ختم ہونے والی دعاؤں کی بنیاد ہے۔والدین اور نوبیاہتا جوڑوں نے اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کے انعقاد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کیا۔اجتماعی شادی کی تقریب میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس سمیرا اقبال اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر