راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔
تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے سمن کی تکمیل کے لئے بھی پولیس ٹیم مقرر کی گئی ہے۔علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگی، نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو مقرر ہے۔علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، آئندہ سماعت پر استغاثہ نے 5 گواہ طلب کر رکھے ہیں، مقدمہ میں کل 87 ملزمان چالان ہوئے، 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے، 66 ملزمان مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر