صدر آصف زرداری سے 4 نومنتخب سفیروں کی ملاقات، اپنی سفارتی اسناد پیش کیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) 4 نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔
صدر مملکت کو کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں، کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ لبنان کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، نیدرلینڈز کی پاکستان کے ساتھ پانی کے انتظام اور ماحولیاتی استحکام کے منصوبوں میں شراکت قابلِ قدر ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ زراعت، مویشی پالنے، ماہی گیری اور صاف توانائی میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، انہوں نے چاروں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا سفراء کی خدمات سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر