ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف تادیبی کارروائی سے آئندہ سماعت تک روک دیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے پاکستان میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، وزارت صحت اور ڈریپ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی عدالت کی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق آئی وی ڈی ڈیوائسز علاج نہیں، صرف تشخیص میں مدد دیتی ہیں، ڈریپ نے ان میڈیکل ڈیوائسز کو بھی اپنے دائرہ اختیار میں شامل کر لیا جس کی اسے صرف نگرانی کی اجازت ہے۔درخواست گزار وکیل کے مطابق ڈریپ نے تشخیصی سامان یا آئی وی ڈی میڈیکل ڈیوائسز کو بھی رجسٹریشن سے مشروط کردیا، ڈریپ کا ایس آر او خلاف قانون ہے، ڈریپ کے ایس آر او کی وجہ سےامپورٹرز اور ہیلتھ انڈسٹری کو مشکلات کا سامناہے۔درخواست گزار وکیل کے مطابق ایس آر او کی وجہ سے ملک بھرمیں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت ہو رہی ہے۔حکم نامہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ ڈریپ اور دیگر ادارے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کے خلاف تادیبی کاروائی نہ کریں اور کیس کی مزید سماعت نومبر کے دوسرے ہفتہ میں کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر