محسن نقوی کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، انسانی سمگلنگ کی روک تھام پر گفتگو

اسلام آبا(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کوسٹ گارڈز، بارڈر مینجمنٹ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے حالیہ ناخوشگوار واقعات میں پولیس افسر اور دہشت گرد حملوں میں فورسز کے افسروں وجوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے قذافی سٹیڈیم کی خوبصورت انداز میں بحالی کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کی قیادت میں اسلام آباد کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے قابلِ ستائش ہیں اور شہر میں واضح بہتری آئی ہے۔نیل ہاکنز نے کہا کہ پاکستان میں یادگار وقت گزرا، لاہور میں دربار بی بی پاک دامن میری پسندیدہ جگہ ہے، موجودہ دور میں پاکستان کا بین الاقوامی طور پر مقام اور وقار بڑھا ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن کی حوصلہ شکنی اور قانونی امیگریشن کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، ایسے افراد کو وطن واپسی پر سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور نیل ہاکنز کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر مملکت طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر