سابق سپیکر آغا سراج درانی کی نماز جنازہ ادا، آبائی قبرستان میں سپرد خاک

شکارپور(نیشنل ٹائمز)سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج خان درانی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گڑھی یاسین میں ان کی رہائش گاہ درانی ہاؤس گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔نماز جنازہ میں صوبائی وزراء کے علاوہ ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنما، سرکاری افسروں، صحافیوں، علماء کرام اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مرحوم کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔نمازِ جنازہ کے بعد آغا سراج خان درانی کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ کے موقع پر درانی ہاؤس گراؤنڈ اور اس کے اطراف میں ہزاروں کی تعداد میں سوگوار موجود تھے، مرحوم کے اہلِ خانہ، دوست احباب، پیپلزپارٹی کے کارکنان اور علاقے کے عوام نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا۔واضع رہے آغا سراج خان درانی گزشتہ ایک ماہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں برین ہیمرج کے باعث زیرعلاج تھے، جہاں وہ آج صبح انتقال کر گئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر