جموں و کشمیر بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کا سخت ردعمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیہ کے نکات پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

دفترخارجہ کے مطابق افغان سفیر کو مشترکہ اعلامیہ میں شامل نکات پر تحفظات پہنچائے گئے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور اعلامیہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو نظر انداز کرتا ہے، اعلامیہ میں شامل نکات نہایت افسوسناک اور یہ غیر حساس رویہ ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان وزیرخارجہ کا دہشتگردی پاکستان کا داخلی مسئلہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کے پاکستان سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے افغانستان سے کارروائی کے بارہا ثبوت دیے لہٰذا افغان حکومت اپنی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 4 دہائیوں تک تقریباً 40 لاکھ افغانوں کی میزبانی کی ہے، اب وقت ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان اپنے وطن واپس جائیں، پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان عوام کو طبی اور تعلیمی ویزا دیتا ہے، پاکستان نے تجارت، معیشت اور روابط کے فروغ کیلئے افغانستان کو سہولتیں فراہم کیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا اور افغان حکومت اپنی سرزمین کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے دہشت گردوں سے پاک کرے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بھارتی ہم منصب سے جے شنکر سے ملاقات کی اور بعدازاں بھارتی میڈیا سے بات کی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر