مذہبی جماعت کے احتجاج میں بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں: فیصل کامران

لاہور(نیشنل ٹائمز) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں۔
صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی جماعت لاہور میں پرتشدداحتجاج کررہی ہے، مذہبی جماعت کے احتجاج میں سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔اُنہوں نے دورانِ گفتگو یہ انکشاف بھی یا کہ مذہبی جماعت کی کارروائیوں سے بہت سے اہلکار لاپتہ ہیں، ملک جب بھی ترقی کرتا ہے ایک پرتشدد گروہ سامنے آجاتا ہے، ہم نے کسی بھی موقع پر مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کیلئے پولیس اپنا کام کرتی رہے گی، پرتشدد مظاہرین نے تھانوں پر بھی حملے کیے،اس مذہبی جماعت کا غزہ معاملے پر احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر