لڑکیوں کے عالمی دن پر پاکستان کی ہر بچی کے تحفظ کیلئے دعا گو ہوں: روبینہ خالد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ لڑکیوں کے عالمی دن پر پاکستان کی ہر بچی کے تحفظ کے لئے دعا گو ہوں۔
لڑکیوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹیاں کل کا مستقبل ہیں، ایک کامیاب معاشرے کےلئے ایک لڑکی کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ نے پاکستان اور مسلم ممالک کی پہلی وزیر اعظم منتخب ہو کر ثابت کیا کہ ایک لڑکی کے لئے کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذالفقار علی بھٹو نے لڑکیوں کی بہتر تعلیم کے لئے بہت زور دیا، پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی ایک لڑکی کے تحفظ، اسکی بہتر تعلیم اور ملک کی فلاح میں ایک لڑکی کے اہم کردار پر یقین رکھتی ہے۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہر بیٹی ملک کے لئے ایک امید ہے، کوئی بھی معاشرہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی کے بنا ترقی نہیں کر سکتا۔روبینہ خالد نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا ہے جہاں ہر لڑکی بنا کسی روک ٹوک کے بہتر تعلیم حاصل کرے۔انہوں ے کہا کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا ہے جہاں ہر بیٹی خود کو محفوظ محسوس کرے، پاکستان کے بہترین مستقبل کے لئے ہر بچی کا آج بہتر بنانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر