پنجاب میں بسنت کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

لاہور(نیشنل ٹائمز) بسنت کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری آ گئی، پنجاب حکومت نے محفوظ اور کنٹرولڈ بسنت کے انعقاد کے امکانات پر غور شروع کر دیا۔
حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی، اجلاس میں جشنِ بہاراں کے دوران مخصوص دنوں کیلئے بعض علاقوں میں محفوظ بسنت کے انعقاد کے امکانات اور پتنگ بازی پر ممانعت کے قانون میں مجوزہ ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اس لئے انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والی پتنگ بازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔اجلاس میں تجویز دی گئی کہ جشنِ بہاراں کے دوران ثقافتی سرگرمی کے طور پر محفوظ بسنت کی اجازت دی جا سکتی ہے، تاہم اس کیلئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا، جس چھت یا احاطے کیلئے اجازت لی جائے، اس کے مالک کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے بیانِ حلفی دینا ہوگا۔تجاویز میں کہا گیا کہ دھاتی ڈور، تندی یا مانجھا لگی ڈور کے استعمال کی سختی سے ممانعت ہوگی جبکہ پتنگ ساز، فروخت کنندگان اور سپلائرز کیلئے ڈپٹی کمشنر سے رجسٹریشن لازمی قرار دی جائے، قانون کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخی کے ساتھ قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بغیر اجازت پتنگ بازی اور فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزائیں عائد کی جائیں گی۔نمائندہ سول سوسائٹی نے کہا کہ محفوظ بسنت فیسٹیول کی بحالی نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے گی بلکہ سیاحت کو بھی فروغ دے گی۔اجلاس میں والڈ سٹی اتھارٹی کو ہدایت دی گئی کہ وہ محفوظ بسنت کے حوالے سے عوامی رائے جاننے کیلئے سروے کرے، لیسکو نے ماضی میں خطرناک پتنگ بازی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی پیش کیں۔حکومتی ترجمان کے مطابق بسنت کی کھلے عام اجازت نہیں دی جا سکتی، تاہم کنٹرولڈ ماحول میں محفوظ بسنت کے انعقاد پر مشاورت جاری ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر