لاہور ہائیکورٹ کا دوران سماعت عدالت کی ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے دوران سماعت عدالت کی ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر چلانے کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ حفیظ چیمہ کو حکم دیا ہے کہ چوری کے مقدمے کی ملزمہ رومیلہ کا مکمل ریکارڈ کل عدالت میں پیش کیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت کے اندر موبائل فون لے کر داخل ہونا ممنوع قرار دیا جائے گا تاکہ عدالتوں کی حرمت اور وقار برقرار رکھا جا سکے، انہوں نے ایک سول جج کی عدالت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔دوران سماعت عدالت میں ملزمہ رومیلہ سے پوچھا گیا کہ وہ کہاں رہتی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ وہ مری میں مقیم ہیں، ان کے شناختی کارڈ کا مستقل پتہ کراچی اور عارضی پتہ گوجرانوالہ درج ہے، چیف جسٹس نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ طلاق کے بعد شناختی کارڈ کو اپ ڈیٹ کیوں نہیں کروایا گیا اور نادرا کے سسٹم کو دھوکہ دینے کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ملزمہ رومیلہ نے عدالت سے غیر مشروط معافی کی درخواست کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ معافی اس مسئلے کا حل نہیں کیونکہ معافی کی وجہ سے ہی حالات اس نہج پر پہنچے ہیں۔چیف جسٹس نے آر پی او کو ہدایت دی کہ شناختی کارڈ کی تصدیق کر کے کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے اور بعدازاں سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر