حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومتی وفد اور پیپلز پارٹی کے درمیان ملاقات ختم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد پیپلز پارٹی کو منانے میں ناکام رہا، پیپلز پارٹی نے ایوان میں علامتی شرکت کا فیصلہ برقرار رکھا۔پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات تک فیصلہ تبدیل نہ کرنے سے متعلق حکومتی وفد کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پی پی وفد کو بیان بازی کا سلسلہ روکنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی، پی پی اور ن لیگ کے درمیان ملاقات سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہوئی۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اعجازجاکھرانی اور ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ پی پی وفد میں شامل تھے، ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ملاقات میں شریک ہوئے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر