اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دوبارہ ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
مجوزہ ترمیم کے تحت مقامی حکومت نہ ہونے پر حکومت ایڈمنسٹریٹر تعینات کر سکے گی، تعینات کیا گیا مقامی حکومت یا ایڈمنسٹریٹر حکومت کی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔مجوزہ ترمیم کے تحت ایڈمنسٹریٹر کو ٹیکس نافذ کرنے کا اختیار بھی ہوگا، مقامی حکومت کے تجویز کردہ ٹیکس کی منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔دوسری جانب پارلیمنٹ کے پاس 60 دن میں ٹیکس تجویز مسترد کرنے کا اختیار ہوگا، مقررہ وقت میں تجویز مسترد نہ ہونے پر ٹیکس تجویز خودبخود منظور سمجھی جائے گی، مجوزہ ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
اسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں دوبارہ ترمیم کا فیصلہ



