گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیز ہے، پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پرمامور اہلکار نہیں: ایمل ولی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی نے سکیورٹی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ سکیورٹی کے معاملے پر گنڈاپور حکومت کا رویہ مضحکہ خیزہے اور پولیس اہلکاروں کی جاری تصاویر میرے سکیورٹی پر مامور اہلکار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹا تاثر دیا گیا کہ پولیس سکیورٹی واپس کردی گئی، حکومت کے یہ ڈرامے بند ہونے چاہئیں۔ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ میرے ذاتی سکیورٹی اہلکار ولی باغ میں موجود ہیں، مجھے حکومت کی کسی سکیورٹی کی ضرورت نہیں۔خیال رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی سکیورٹی واپس لیے جانے پر خیبرپختونخوا حکومت اور صوبائی پولیس میں واضح تضاد سامنے آگیا۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل کے مطابق ایمل ولی خان کی سکیورٹی کم کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا کو ہدایت دی کہ ایمل ولی خان کی سکیورٹی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔ لیکن اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکار واپس بلا لیے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر