شوگر،نزلہ،کھانسی،اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ایک بار پھر اینٹی بائیوٹک، شوگر اور دیگر عام استعمال کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق 1076 روپے میں فروخت ہونے والی شوگر کی دوا اینوسیٹا پلس اب 1255 روپے میں دستیاب ہوگی جبکہ اینٹی بائیوٹک ایزومیکس کے دس کیپسول کا پیکٹ 795 روپے تک جا پہنچا ہے ۔ اسی طرح اینا فورٹان پلس ٹیبلٹ کی قیمت بھی 950 روپے کر دی گئی۔زخموں کے علاج میں استعمال ہونے والی بیٹنویٹ کریم کی قیمت 164 روپے سے بڑھ کر 180 روپے ہو گئی جبکہ بسلری ٹیبلٹ کی قیمت 488 سے بڑھ کر 490 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ نزلہ اور کھانسی کے شربت کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے جو 80 روپے سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر