پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
مستقبل کے معماروں کو سلام ۔۔۔۔ استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اسی لئے ان کی خدمات کو سراہنے کے لئے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔بچے کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کیلئے تعلیم و تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، جو اسے استاد دیتا ہے، اساتذہ کا عالمی دن منانے کی ابتداء 1994ء سے ہوئی، یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور ان کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے۔اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے طلبہ کی کامیابی ہی ہمارے لئے سب سے بڑی خوشی ہوتی ہے، جبکہ طلبہ نے کہا کہ اساتذہ ہمیں صرف پڑھاتے ہی نہیں بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ بھی سکھاتے ہیں۔استاد ہی وہ شخصیت ہے جو طالب علم کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر علم و ہنر کی روشنی سے آشنا کرتی ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ تدریس محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، پاکستان میں اساتذہ ہمیشہ قوم سازی میں پیش پیش رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی اور نسلوں کی انفرادی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اساتذہ کیلئے دن مختص کرنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے، معاشرے کا فرض ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم میں کسی طور پر کوئی کمی نہ ہو۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر