لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
لاہور میں ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، سرکلر روڈ،مال روڈ، ائیرپورٹ، صدر، باغبان پورہ، ہربنس پورہ اور مغل پورہ کے علاقوں میں تیزبارش ہوئی۔گلشن راوی، ساندہ، سمن آباد، چوبرجی اور علامہ اقبال ٹاؤن میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اوکاڑہ ، ساہیوال ،قصور میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔دوسری جانب استور کے بالائی علاقوں چلم شیر قلی سمیت دیگر میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ، اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر