پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع

لاہور(نیشنل ٹائمز)ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریاست مخالف ٹویٹ اور صوبائی وزیر کی نامناسب تصویر اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملزمہ پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کر دی۔
ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ اس کیس کی اشتہاری تھیں، ملزمہ کی اس مقدمہ میں ایک کینال کی پراپرٹی ضبط کرائی گئی۔وکیل نے کہا کہ ملزمہ کے تین لاکھ 79 ہزار فالوورز ہیں، کے پی اور بلوچستان میں لوگ مر رہے ہیں، یہ پنجاب میں سکون سے اے سی میں بیٹھ کر ٹویٹ کر رہی ہیں، اگر یہ چاہتی ہیں کلیئر ہوں یہ آئی ڈی اور پاسورڈ دے دیں، عدالت ملزمہ کا بیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید کے وکیل رانا عبدالمعروف نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ این سی سی آئی اے کر کیا رہی ہے، ایف آئی آر جھوٹ پر مبنی ہے، ایف آئی آر میں 6 نام ہیں، ملزمہ کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا گیا، ملزمہ کی بہن صنم جاوید کی وجہ سے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا۔فلک جاوید کے وکیل نے کہا کہ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو جھوٹے مقدمات میں شامل کیا، این سی سی آئی اے نے پہلے ریمانڈ پر موبائل ریکور کرنے کا کہا، ملزمہ اس دن سے جیل کسٹڈی میں ہے، اسے برآمدگی کے لیے باہر نہیں لے جایا گیا۔وکیل ملزمہ کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے ملزمہ کے اوپر موبائل کہاں سے ڈال رہی ہے، 9 دن کا ریمانڈ ہو چکا، ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ابھی ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جا سکتا، عدالت ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی، عدالت نے ملزمہ کو 8 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر