دشمن کی ایما پر آزاد کشمیر کاامن خراب کیا جارہا:محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز پمز کا دورہ کیا،وزیر داخلہ نے پمز میں آزاد کشمیر لاک ڈائون اور پرتشدد مظاہروں میں زخمی ہونے والے اسلام آباد اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیر داخلہ فرداً فردا ًہر زخمی اہلکار وں کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی ، وزیر داخلہ نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا ، وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ نے شرپسندی کے باوجود تحمل سے کام لیا۔ وزیر داخلہ نے چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد کو آزاد کشمیر پولیس کے جوانوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت کی ،وزیر داخلہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ چند شر پسند دشمن کی ایما پر آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انکو مذموم مقاصد میں ہرگز کامیاب نا ہونے دیں گے ،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ، پمز میں اسلام آباد پولیس کے 31 اور آزاد کشمیر پولیس کے 12 اہلکار زیر علاج ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر