پریس کلب میں پولیس کسی کے ایما پر نہیں گھسی ، بیرسٹر عقیل

لاہور(نیشنل ٹائمز)مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، ایسا نہیں ہونا چاہئے ،یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ،میں نے بھی اس کی مذمت کی ہے۔
دیگر حکومتی عہدیدار اور حکومتی وزرا نے اس کی مذمت کی ہے ،جن پولیس اہلکاروں نے دھاوا بولا ہے ،ان کے خلاف کارروائی ہو گی، ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیاجائے گا ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے صحافیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، جن پولیس اہلکاروں نے ایسا کیا ہے اس کی بھی تحقیقات ہو گی،میں آپ کو واضح بتا دوں کہ یہ واقعہ کسی کی ہدایت یا ایما پر نہیں ہوا،اسلام آباد میں احتجاج ہو رہا تھا،انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاج نہیں ہوسکتا،قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ یہ سب کو پتاہے کہ پولیس اپنے طورپر ایسے فیصلے نہیں کرسکتی جب تک کو ان کو متعلقہ وزارت ہدایت نہ دے ،یہ حرکت حکومت نے کی ہے ، حکومت کایہ کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں یا ایس ایچ او کو معطل کریں گے ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا،اگر کسی کو معطل کرنا ہے تو وفاقی وزیر داخلہ کو معطل کریں،اگر معطل کرنا ہے تو آئی جی کو کریں،اگر معطل کرنا ہے تو طلال چودھری کو کریں،یہ لوگ ذمہ دار ہیں،یہ سب حکومت نے کیا ہے ، اس حکومت نے ججوں کو نہیں چھوڑا،اس حکومت نے پارلیمانی ارکان کو نہیں چھوڑا، پولیس اہلکارپریس کلب میں جاکرتوڑ پھوڑ کرتے ہیں وہاں جو لوگ کھانا کھارہے ہوتے ہیں ان پر بھی تشدد کرتے ہیں،کسی حکم کے بغیر پولیس اہلکارایسا قدم نہیں اٹھا سکتے ،ایسی حرکت پر حکومت کو شرم آنی چاہئے ،حکومت نے صحافیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا، ن لیگ کے ہر دور میں صحافیوں کے ساتھ زیادتی ہو ئی ہے ،کئی صحافی ایسے ہیں جن کو چینلوں سے ہٹادیا گیا ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر