سپرٹیکس کیس،تھنک ٹینکس کا نہ ہوناسب سے بڑامسئلہ:آئینی بینچ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں وکیل فروغ نسیم کے دلائل مکمل نہ ہو سکے ۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہو چکا ہے ؟ فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے درخواستیں خارج کر دی ہیں جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات زیر التوا ہیں، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ہاں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تھنک ٹینکس موجود نہیں ۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اگر عدالتیں ٹیکس پیئر کو ریلیف نہیں دیں گی تو وہ ہاتھ ملائیں گے اور نقصان سب کا ہوگا، انہوں نے کہا نیچے کے لوگ لنگڑیال صاحب کو غلط بریف کرتے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا آئین پارلیمنٹ سے ہی بنتا ہے جبکہ فروغ نسیم نے کہا پاکستان میں پارلیمنٹ سے زیادہ آئین کی پاور ہے مگر دنیا بھر میں پارلیمنٹ کی طاقت تسلیم کی جاتی ہے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا 4 سی میں اضافی ٹیکس کے حوالے سے واضح نہیں لکھا گیا، اگر اضافی ٹیکس بارے لکھا ہوتا تو مسئلہ ہی نہ ہوتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا لکھا ہے کہ سپر ٹیکس الگ ٹیکس ہے تو یہ ڈبل ٹیکس تو نہ ہوا۔ بعد ازاں سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر