محمود اچکزئی کا تمام جماعتوں سے ملکر بیٹھنے اور ملک میں نئے الیکشن کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے سب جماعتوں کو مل کر بیٹھنے اور ملک میں نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ سب مل کر بیٹھیں، نئی شروعات کریں اور ملک میں نیا الیکشن کروایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوگی، باقی جماعتیں اس پر دستخط کریں تو عمران خان کو میں لے آؤں گا، ایسا نہیں کرتے تو ہم مجبور ہوں گے کہ طاقت کے ذریعے تبدیلی لائیں۔ پریس کانفرنس میں مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں حقیقی قیادت کے لیے نئے انتخابات کی طرف جانا ہوگا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معیشت جبر سے نہیں چل سکتی، پاکستان میں دن بدن مہنگائی بڑھ رہی ہے ، ملک میں گندم کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر