آزاد کشمیر احتجاج: مظاہرین نے پہاڑوں سے فائرنگ کی، کیل لگے ڈنڈوں سے تشدد کیا، زخمی پولیس اہلکار

آزاد کشمیر (نیشنل ٹائمز) احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے پہاڑوں کے اوپر سے فائرنگ کی اور کیل لگے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کے باوجود آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ کشمیر ایکشن کمیٹی کے مظاہرین نے ہم سے اسلحہ چھینا، پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی اور آنسو گیس بھی پھینکی، عوامی ایکشن کمیٹی سے کہا کہ آپ پُرامن احتجاج کریں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن منع کرنے کے باوجود مظاہرین پہاڑوں پر چڑھ گئے اور اوپر سے ہم پر فائرنگ کی۔زخمی پولیس اہلکار نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی والوں نے کیل لگے ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں کو مارا، مظاہرین کے تشدد سے ایس پی بھی زخمی ہوئے، عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد مظاہرین نے ہماری کوئی بات نہیں سنی۔زخمی پولیس اہلکار کا کہنا تھا ہم ڈھڈیال کے شہر چکسواری کے علاقے پلاک میں ڈیوٹی کررہے تھے، شرپسند مظاہرین نے ہماری رہائش گاہوں کا گھیراؤ کیا اور ہمارا سامان تک جلا دیا۔زخمی پولیس اہلکار کے مطابق شرپسند مظاہرین کے پاس 30 بور، نائن ایم ایم کے پستول تھے، اللہ نے ہماری جان بچائی کیونکہ شرپسند مظاہرین نےکوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، مظاہرین نے کنٹینر ہٹایا، جس ایمبولینس میں جا رہا تھا اس کو بھی تباہ کر دیا۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کے دوران 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کی خود نگرانی کا اعلان کیا اور مظاہروں کے دوران پیش آنے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر