پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہوجائیں گی: مرتضیٰ وہاب

کراچی (نیشنل ٹائمز) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ مریم نواز ناراض ہوجائیں گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزمیں 2 ماہ میں فری لیبارٹری شروع کریں گے، اسپتال میں 2 ماہ میں ٹیسٹ مفت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کے لیے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں، کراچی کے لیے آپ کمپنی بنادیتے ہیں اس پر اعتراض ہے، میں چاہتا ہوں کہ میرے شہر کو حقوق ملیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہوجائیں گی، مریم بی بی نے پانی کے مسئلے پر بات کی،کینال پر بات کی، پنجاب کے عوام اس وقت تکلیف میں ہیں، ہمارافرض ہے ان کی تکالیف دور کریں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ عوام کو الیکٹرک بس نہیں حالات میں بہتری چاہیے، پنجاب میں موٹروے بن گئی مگرکراچی میں موٹر وے نہیں بن پائی، بندرگاہ والا شہر کراچی آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے، 15 سال کا پی ایس ڈی پی ریکارڈ نکال لیں، سب واضح ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر