گنڈاپور کی علیمہ خان پر الزامات کی بوچھاڑ، پی ٹی آئی میں گروپ بندی کا اعتراف

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف میں گروپ بندی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں بہت بڑی تقسیم آچکی ہے، مائنس بانی مہم اور پارٹی تقسیم میں علیمہ خان کا بنیادی کردار ہے، اسی وجہ سے پارٹی میں مایوسی پھیل رہی ہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کچھ وی لاگرز ٹارگٹ کرکے پارٹی میں تقسیم پیدا کر رہے ہیں، وی لاگرز سے علیمہ خان کا رابطہ ہے، وہ انہیں منع کرنے کے بجائے شہ دے رہی ہیں، بانی کی بہن کے بیٹے پر جب گرفتاری کی بات آئی تو 3 دن بعد رہا ہو گیا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کا بانی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بانی کو بتایا ان کی رہائی کیلئے کوششیں نہیں گروپ بندیاں ہو رہی ہیں، پارٹی میں ہر شخص گروپ بندیوں کا سہارا لیکر ذاتی مفادات حاصل کر رہا ہے، بانی کو بتانا فرض تھا، پرواہ نہیں بانی پی ٹی آئی کی فیملی ہے، مجھے کرسی اور نہ ہی عہدے کی پرواہ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر