نو شہرہ :ڈکیتی کے ملزم کو فرار کرانے والا تھانیدار گرفتار

نو شہرہ ورکاں ،گوجرانوالہ(نیشنل ٹائمز)ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پیسے لیکر فرار کر انے والے اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گرجاکھ کے اے ایس آئی بشارت نے تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حوالات میں بند ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم اظہار کو تفتیش کیلئے نکلوایا،اس دوران اے ایس آئی نے اپنے ساتھ آئے شہری علیم ڈوگر سے سازباز کر کے ملزم اظہار کو اس کے ساتھ بھگا دیا، علم ہونے پر سی پی او ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ انکوائری رپورٹ میں اے ایس آئی قصور وار پایا گیا ۔جس پر سی پی او نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اے ایس آئی کو تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حوالات میں بند کروا کر مقدمہ درج کرا دیا، مقدمے میں ملزم کو فرار کر انے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل ہیں ۔علاوہ ازیں پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر د ئیے ہیں ۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبکہ کرپشن و بدعنوانی برداشت نہیں، اختیارات سے تجاوز پر افسر جیل جائیں گے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر