وہاڑی: عالمی یومِ قلب پر ڈاکٹر فاروق جاوید کی خدمات کا اعتراف

وہاڑی ( محمد یوسف بھٹی) عالمی یومِ قلب کے موقع پر ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد فاروق جاوید کی 21 سالہ شاندار خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق جاوید دو دہائیوں سے زائد عرصے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دل کے مریضوں کا علاج اور رہنمائی کرتے ہوئے ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی دے چکے ہیں۔ڈاکٹر فاروق جاوید نے شہریوں اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو روزمرہ زندگی میں احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی، جن میں متوازن غذا کا استعمال، پھل اور سبزیاں کھانا، تیل اور گھی کے زیادہ استعمال سے پرہیز، باقاعدہ ورزش اور تیز قدمی، تمباکو نوشی سے اجتناب اور بلڈ پریشر و شوگر کی باقاعدہ جانچ شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بروقت معائنہ اور احتیاط ہی دل کے امراض سے محفوظ رہنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ اس موقع پر ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کے مختار احمد بھٹی، صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حاجی اسلم مدنی، جنرل سیکرٹری گھی ڈیلرز ایسوسی ایشن انوار آفتاب سمیت شہریوں، سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے ڈاکٹر فاروق جاوید کی طویل خدمات اور امراضِ قلب کے بارے میں عوامی آگاہی مہم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
پاکستان اور شام کا دفاعی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے پر اتفاق
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر