سینئر صحافی مظہر اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، جرأت مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے باہمی اشتراک سےسینئر صحافی اور آر آئی یو جے ورکرز کے مرحوم صدر مظہر اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں جڑواں شہروں کے صحافیوں، مرحوم کے عزیز و اقارب اور دوست احباب کی کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کی نظامت کے فرائض آر آئی یو جے کے سیکرٹری حمید اللہ عابد نے انجام دئیے۔ اس موقع پرپی ایف یو جے برنا کے صدر افضل بٹ،نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری نیئر علی، پی ایف یو جے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی نواز رضا، ایپنک کے صدر صدیق انظر، جاوید ملک اور دیگر مقررین نے مرحوم کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ مظہر اقبال نے ساری زندگی آزادی اظہار رائے اور کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی۔ ان کی انتھک محنت اور جرآت مندانہ کردار کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مرحوم کی یہ خواہش تھی کہ تمام صحافتی تنظیمیں متحد ہو کر دھڑے بندیوں کا خاتمہ کریں اور کارکنان کے حقوق کے لیے مشترکہ تحریک چلائیں،مقررین نے کہا کہ آج تمام صحافتی تنظیموں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا مظہر اقبال کی آرزو کی تکمیل ہے، جس سے ان کی روح کو سکون ملے گا،تقریب میں مرحوم کے صاحبزادے نعمان مظہر اور بہو زویا نعمان نے بھی شرکت کی اور اپنے والد محترم کی یادیں بیان کیں، جنہیں سن کر شرکاء نم دیدہ ہو گئے۔پروگرام کے آخر میں صحافی شبیر عثمانی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر