خوشحال اور جدید پنجاب میرا وژن، جہاں ہر شہری بااختیار ہو : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاہے کہ میرا وژن ایک خوشحال اور جدید پنجاب ہے جہاں ہر شہری بااختیار ہو،اس خواب کی تکمیل میں جرمنی اہم ساتھی بن سکتا ہے، 2024 میں پاکستان اور جرمنی کی دو طرفہ تجارت 3 اعشاریہ 63 بلین امریکی ڈالر رہی جبکہ پاکستان کا تجارتی توازن مثبت رہا،40 جرمن کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں کام کر اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کر رہی ہیں۔
صوبے میں ماحولیاتی تحفظ میری اولین ترجیح ہے ،حالیہ تباہ کن سیلاب اور سرحد پار سموگ ہمارے لئے بڑا چیلنج ہیں۔وزیراعلیٰ سے گزشتہ روز جرمنی کی سفیر انا لیپل نے ملاقات کی،مریم نواز نے حالیہ سیلاب کے بعد جرمنی کی بروقت یکجہتی ، جدید زرعی ٹیکنالوجی،گرین ٹیکنالوجی وجنگلات کی افزائش میں تعاون کو سراہا اورہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ ماڈل پر مزید تعاون کو خوش آ ئند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جرمنی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے ،ویمن امپاورمنٹ،سماجی تحفظ اور انسانی ترقی میں پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے ،پاکستان اور جرمنی کے مابین نومبر میں ہونے والے جی ٹو جی مذاکرات شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔ملاقات میں فروغ تعلیم،جرمنی میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور نصاب میں جدت پر بھی گفتگو کی گئی ۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں جرمنی کا تعاون قابل ستائش ہے ،حال ہی میں جرمن جونیئر ہاکی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا،ہم مزید سپورٹس ایکسچینج اور کوچنگ مواقع کے منتظر ہیں،پنجاب جرمنی کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جرمن سفیر نے واسا ایکسپو کا وزٹ کیا اور ایکسپو کو قابل تحسین قرار دیا۔ جرمن سفیر نے کہا کہ پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں میں بہت زیادہ سیلاب آیا لیکن حکومت نے بہت اچھا کام کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر