سندھ حکومت کا صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اختیار ختم کرنےکا فیصلہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر وفاقی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت نے وفاقی کمپنی پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر صوبے کے ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کی ہدایت کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط کے میں کہا گیا کہ 26 ستمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں پی آئی ڈی سی ایل کے کردار کا جائزہ لیا گیا۔خط میں شہری پیکج منصوبوں پر پی آئی ڈی سی ایل کی مداخلت کو غیرقانونی قرار دیاگیا، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل صرف سابقہ پاک ڈبلیو پی ڈی منصوبوں کو مکمل کرے۔خط میں کہا گیا کہ کراچی اور حیدر آباد شہری ترقیاتی پیکجز پی آئی ڈی سی ایل دائرہ اختیار سے باہر ہے، وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان طے شدہ دائرہ کار کی خلاف ورزی سے پی آئی ڈی سی ایل اجتناب کرے۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر