190ملین پاؤنڈکیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث بنا کارروائی کے ملتوی کر دی ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کی۔ بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ نے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث کمرہ عدالت تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔سلمان صفدر نے کہا کہ ان کے پاس ایسے کیسز اور عدالتی نظیریں موجود ہیں جن میں خاتون کی سزا معطلی جلد لگ جاتی ہے۔ ہمارا تو کیس ہی مشکل سے فکس ہوتا ہے ۔نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے کہا کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ارشد جاوید بھٹی بیمار ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے۔ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا نیب ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیتا ہے۔ تاریخ لینے والا یہ مشکل کام ان کو سونپا جاتا ہے۔ انہیں معلوم تھا کہ صبح کارروائی نہیں ہونی تو کم از کم مجھے بھی آگاہ کر دیتے۔ یہ ساری رات انجوائے کرتے رہے اور میں کیس کی تیاری کے لیے والیمز پڑھتا رہا۔ عدالت نے کہا کہ نیب کو آخری موقع دیا جاتا ہے ورنہ ڈی جی نیب کو طلب کیا جائے گا جس کے بعد سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
یورپی یونین ، دوست ممالک کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر غور
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر