غزہ پر مسلم ممالک نے ایک بیچ بویا، ہوسکتا ہے چند دنوں میں کوئی نتیجہ آجائے: خواجہ آصف

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) وزیر دفا ع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مسلم سربراہوں سے ملاقات میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور اس کے بعد صدر ٹرمپ کا حوصلہ افزا بیان سامنے آیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک نے مل کر ایک حل دینے کی کوشش کی ہے، ایک بیچ بویا گیا ہے، ہو سکتا ہے 5 یا 10 دن میں کوئی نتیجہ سامنے آ جائے۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر آؤ بھگت صرف دکھاوا نہیں بلکہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی وفد ہم سے بڑی گرم جوشی سے ملا، دیگر وفود بھی پاکستان کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں اسلامی ملکوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی، تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والی اس ملاقات میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم رہنماؤں سے ملاقات کو انتہائی کامیاب قرار دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کے بارے میں انکی عظیم رہنماؤں کے ساتھ یہ بہت اچھی اور کامیاب ملاقات رہی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر