راولپنڈی :ایف بی آر چھاپوں کیخلاف جیولرز کے مظاہرے

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اور زرگران نے ایف بی آر کی جانب سے غیر قانونی چھاپوں کے خلاف مری روڈ پر احتجاجی کیمپ لگا کر مظاہروں کا آغاز کر دیا۔
اس احتجاج میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف یونینز کے عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ایف بی آر انتظامیہ جیمز اینڈ جیولرز کے حقیقی نمائندوں سے بامقصد مذاکرات نہیں کرتی، یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔مری روڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا عبدالقدوس، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ آصف ادریس اور محمد فیاض قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں تاجر ایف بی آر کے رویے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ہراسمنٹ ناقابل قبول ہے ۔ حکومت سٹیک ہولڈرز کے حقیقی نمائندوں سے بات چیت کرے اور غیر قانونی چھاپے بند کیے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ ماضی میں سونا چار ہزار روپے تولہ تھا، آج چار لاکھ روپے تولہ تک پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایف بی آر نے چھاپے اور ہراساں کرنا بند نہ کیا تو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی جائے گی۔سونے کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی سے کاروبار متاثر ہے ، حکومت فوری مسائل حل کرے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر