ہماری بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی: مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کینسر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرزکاماننا ہے کہ 10 سال بعد دنیا میں کینسر سے کوئی شخص فوت نہیں ہو گا مگر شاید پاکستان میں اس وقت بھی کینسر سے خدانخواستہ لوگ موت کے منہ میں جارہےہوں گے۔وفاقی وزیر صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیماریوں سے بچنا ہے تو ہمیں ویکسی نیشن کراناہو گی، دنیا نے اپنے ممالک سے سروائیکل کینسر 20 سال قبل ختم کرلیا اور دنیا کے 151 ممالک اس بیماری سے جان چھڑا چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلنے والے مریضوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے، ہمیں ایسڈ پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کرناپڑے گی، ہم اس سلسلے میں ہم ایسڈ برننگ کیسز کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک کیئر سسٹم ہے، صرف صاف پانی کی فراہمی سے 68 فیصد بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں اور ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے پہلے بیماریوں سے بچائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر