پی آئی اے کا طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6 پروازیں منسوخ

کراچی(نیشنل ٹائمز)ائیر لائنز کے انتظامی مسائل کے باعث 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ائیرلائن کا ایک طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں، کراچی سے دبئی کی قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ لاہور سے دبئی اور اسلام آباد ابوظبی کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ائیر لائن کی پشاور سے دبئی اور ابوظبی کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی کی 4 اور اسلام آباد کی 16 پروازیں ایک سے 12 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں جب کہ اسلام آباد کوالالمپور قومی ائیر لائن کی پرواز 12 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور سے شارجہ، دبئی، ریاض اورجدہ کی 4 پروازوں میں ایک سے 8 گھنٹے تاخیر ہے، اسلام اباد سے اسکردو کی 4 پروازوں میں 3 سے 5 گھنٹے تاخیر ہے۔کراچی کی 6 اور لاہور کی 14 پروازوں میں ایک سے 6 گھنٹے تاخیر ہے جب کہ جدہ کراچی کی نجی ائیر لائن کی پرواز بھی 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر