ٹی 20 کرکٹ میں بھارت کی پاکستان پر برتری برقرار

دبئی (نیشنل ٹائمز)کرکٹ کے میدان میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہمیشہ دلچسپی کا باعث ہوتا ہے۔
حالیہ کچھ میچز کے نتائج پر نظر ڈالی جائے تو بھارت نے پاکستان پر اپنی برتری قائم رکھی ہے۔گزشتہ 3 سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے5 ٹی 20 میچز میں سے 4 میں بھارت نے فتح حاصل کی ہے جب کہ پاکستان صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔21 ستمبر 2025 کو دبئی میں ہونے والے ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرایا، اس سے پہلے 14 ستمبر 2025 کو بھی دبئی میں ہی کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔9 جون 2024 کو نیویارک میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوئے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو صرف 6 رنز کے فرق سے شکست دی جب کہ 23 اکتوبر 2022 کو میلبرن میں ہونے والے میچ میں بھی بھارت 4 وکٹوں سے فاتح رہا۔دوسری جانب پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنی واحد کامیابی 4 ستمبر 2022 کو دبئی میں حاصل کی تھی، جب اس نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر